عدالتی احکامات موصول نہ ہونے پر حمزہ شہباز کیخلاف عائشہ احدکے مقدمات خارج نہ ہو سکے

عدالتی احکامات موصول نہ ہونے پر حمزہ شہباز کیخلاف عائشہ احدکے مقدمات خارج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)انویسٹی گیشن لاہور پولیس نے تحریری احکامات موصول نہ ہونے پر حمزہ شہباز اور عائشہ احدملک کے خلاف درج مقدمات خارج نہیں کئے ۔بتایاگیاہے کہ حمزہ شہباز ،علی عمران ،سابق آئی جی رانا مقبول ،مقصود بٹ ،انسپکٹر عتیق ڈوگر اور انسپکٹر ذوالفقار چیمہ کے خلاف اسلام پور ،ڈیفنس اے کے علاوہ جنوبی چھاؤنی پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج ہیں جبکہ عائشہ احد کے خلاف ڈیفنس اے میں مقدمہ درج ہے ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے فریقین کی رضامندی سے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر ادیا جس پر عدالت اعظمی نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمات خارج کرنے کا حکم دیا ۔انوسٹی گیشن کے افسران کا کہنا ہے کہ عدالت اعظمی کے تحریری احکامات انہیں موصول نہیں ہوئے جس کے باعث تمام کیسوں کی تفتیش التوا کا شکار ہے ۔اس حوالے سے حمزہ شہباز اورعائشہ احد سے مقدمات کے اخراج کے لئے درخواستیں یا بیان نہیں دیا گیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -