جیلوں میں ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کے معائنہ کا حکم

جیلوں میں ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کے معائنہ کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے پاکستانی جیلوں میں ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں سے متعلق از خود نوٹس کیس میں تمام صوبوں کے متعلقہ میڈیکل بورڈ زکو بیمار قیدیوں کے معائنہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ کے روبرو چاروں صوبوں کے نمائندوں نے ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں سے متعلق اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں 30 اور بلوچستان کی جیلوں میں 15 ذہنی امراض کے قیدی بند ہیں جبکہ سندھ کی جیلوں میں 18 ذہنی امراض کے قیدی موجود ہیں، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ متعلقہ میڈیکل بورڈز ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کا معائنہ کریں اور بورڈ کی سفارشات پر ذہنی امراض میں مبتلا بیمار قیدیوں کو رہا کیا جائے، عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ذہنی مریض قیدی

مزید :

صفحہ آخر -