انتخابات سے پہلے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے مگر الیکشن ضرور لڑیں گے،جاوید ہاشمی

انتخابات سے پہلے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے مگر الیکشن ضرور لڑیں گے،جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات سے پہلے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے مگر ہم ڈرنے والے نہیں الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ، چیف جسٹس کونسلر نہیں بن سکتے اس بیان میں توہین عدالت کی کوئی بات نہیں ۔اصغر خان کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ اپنی 6 سالہ قید کے دوران جیل میں تشدد سے لوگوں کو مرتے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے مجھے اصغرخان کیس میں بری کیا کیونکہ اس میں میرے خلاف کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے عمل میں خلل ڈالا جا رہا ہے جوپری پول رگنگ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -