راولپنڈی: کار سوار کی فائرنگ ‘ وارڈن سمیت 2افراد قتل

راولپنڈی: کار سوار کی فائرنگ ‘ وارڈن سمیت 2افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں کار سوار نے معمولی بات پر فائرنگ کرکے ٹریفک وارڈن سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کمیٹی چوک میں افطار سے چند منٹ پہلے راجہ روئیداد نامی کار سوار ون وے کی خلاف ورزی کرتا سڑک پر آ گیا۔ڈیوٹی پر موجود وارڈن نے گاڑی روک کر لائسنس طلب کیا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور رپیٹر سے اچانک فائر کھول دیا۔ملزم کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا مگر دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے۔شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ وارث خان پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -