جدہ میں عمران خان اوربشریٰ بی بی سے اداکارہ نور کی ملاقات

جدہ میں عمران خان اوربشریٰ بی بی سے اداکارہ نور کی ملاقات
جدہ میں عمران خان اوربشریٰ بی بی سے اداکارہ نور کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ نور کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات کے بعد الیکٹرک کارمیں گھومنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔بیٹی فاطمہ اورسابق شوہر عون چودھری کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی۔ معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نور ان دنوں عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب میں ہیں ، جہاں ان کی ملاقات اپنی مرشد بشریٰ بی بی، عمران خان اورسابقہ شوہرعون چوہدری سے ہوئی ہے۔ اس دوران جہاں انہوں عمرہ ادا کیا، وہیں روزہ رسول پرحاضری بھی دی۔ شوبز حلقوں میں نور بخاری کی عون چودھری سے دوبارہ شادی کی افواہیں پہلے سے گردش میں ہیں۔ رد عمل دیتے ہوئے اداکارہ نور نے کہا ہے کہ شادی جب ہوگی تو سب کو پتہ چلے گا۔ میں نے جب بھی شادی کی اس کو چھپایا نہیں۔ سابق شوہر عون چودھری عمران خان کے ساتھ گزشتہ روز عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے یہاں ہوں۔ میری ملاقات اپنی مرشد بشری بی بی سے ہوئی ہے۔ میڈیا پر آنے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -