پرویز مشرف عدالتی مفرور،سرنڈر کرنے تک کسی رعایت کے مستحق نہیں،اٹارنی جنرل

پرویز مشرف عدالتی مفرور،سرنڈر کرنے تک کسی رعایت کے مستحق نہیں،اٹارنی جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے معاملے میں سپریم کورٹ کو اپنی قانونی رائے دیتے ہوئے کہا کہ مشرف عدالتی مفرور ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔عدالت عظمی میں جمع کرائے گئے چھ صفحات پر مشتمل تحریری جواب میں اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی مفرور ہونے کی بنیاد پر پرویزمشرف کی درخواست خارج کی جائے، قانون کی نظر میں عدالتی بھگوڑے کے کوئی حقوق نہیں ہوتے، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی رائے کے مطابق عدالتی مفرور کے سرنڈر کرنے تک اس کے حقوق نہیں ہوتے، سرنڈر کرنے تک مفرور کسی عدالتی ریلیف کا اہل نہیں ہوتا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ پرویز مشرف پر ججوں کو گھروں میں قیدکرنے، میڈیا پابندی، عدالتی نظام کوتباہ کرنے کے الزامات ہیں، اٹارنی جنرل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا مشرف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے عین مطابق ہے۔سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے مطابق آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی تاحیات رہے گی، اٹارنی جنرل کے جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ڈکلیئریشن کی موجودگی تک تاحیات نااہلی برقرار رہے گی، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت ہے، عدالتی مفرور پرویز مشرف کی درخواست کے میرٹ کو دیکھے بغیر خارج کیا جائے۔
اٹارنی جنرل