چکوال،2قومی،4صوبائی نشستوں پر87امیدواروں کے کاغذات جمع

چکوال،2قومی،4صوبائی نشستوں پر87امیدواروں کے کاغذات جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع چکوال کے دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مجموعی طور پر 87امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں ، اس میں کاغذات نامزدگی داخل نہ کروانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے پیر وقار حسین کرولی بھی شامل ہیں ، حلقہ پی پی 22پر راجہ طارق افضل کالس اور پیر وقار حسین کرولی کے درمیان ٹکٹ کا ٹائی تھا مگر آخری مرحلے میں پیر وقار حسین نے الیکشن سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات داخل نہیں کرائے ، اب پی پی 22پر ٹکٹ کا مقابلہ راجہ طارق افضل کالس اور راجہ ذوالفقار اسلم کے درمیان باقی رہ گیا ہے جس کا فیصلہ آئندہ دو تین روز میں ہو گا ۔ حلقہ این اے 64پر 16امیدواروں ، 65پر10، پی پی پی 21پر 15، پی پی 22پر 13، پی پی 23پر 18جبکہ پی پی 24پر 11امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں ، مسلم لیگ ن کے ٹکٹوں کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا اور اس حوالے سے صرف دلچسپی یہ ہے کہ این اے 64پر سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو ان کی خواہش کے مطابق ٹکٹ دیا جاتا ہے یا نہیں ، پیپلزپارٹی نے بھی اپنے بندے پورے کر لیے ہیں بحرحال مقابلہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے ہی درمیان ہے ۔ حلقہ این اے64پر مختلف جماعتوں کے16امیدواروں نے اپنے کاغذات داخل کرائے ہیں، ریٹرننگ آفیسر محمد اسلم بھٹی کی عدالت میں داخل کرایے جانے والی امیدواروں میں محمد طفیل، میجر(ر) طاہر اقبال، نعیم اصغر ملک، سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، سردار خرم علی خان، سید عمران حسین بخاری، حافظ عبدالقدیر، سید تصدق منظور، عبدالنثار، سردار غلام عباس، سردار آفتاب اکبر، عمران قیصر عباس، اسد رضاجنجوعہ، آج محمد، جبار احمد اور راجہ نوید اختر ستی شامل ہیں۔حلقہ پی پی21پر مختلف جماعتوں کی طرف سے15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں جن میں چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ،سلطان حیدر علی ، سلطان شہریار ،حسین علی خان، سیدتصدق منظور، علی ناصر بھٹی، محمد ایوب، سردار ذوالفقار علی خان دلہہ سردار حسنین علی خان دلہہ،سلطان شہریار، راجہ یاسر سرفراز، محمد امیر،حافظ عبدالرؤف راجہ عثمان ہارون،شیخ وقار علی،آج محمدشامل ہیں۔ سلطان شہریار اور سلطان حیدر علی نے دو دو کاغذات داخل کرایے ہیں۔پی پی22 پر19میدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرایے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر محمد یوسف کی عدالت میں کاغذات داخل کرانے والوں میں چوہدری زین العابدین، راجہ محمد رضوان ڈنڈوت، راجہ محمد رضوان ڈنڈوت، راجہ نوید اختر ستی، سلطان محمد خالد منیر نوابی، مہوش سلطانہ، راجہ احسان محمود،، ملک تنویر اسلم سیتھی، عبدالرحمن، حسنین محمود شاہ، راجہ ساجد اقبال، طارق افضل کالس ، محمد عمر خان، زاہد اسلم ملک، راجہ محمد ذوالفقار اسلم، راجہ محمد افتخار، مطلوب عالم، کیپٹن (ر ) صلاح الدین امیر، مشتاق شعیب شامل ہیں۔ NA-65چکوال ٹوکے لیے آٹھ امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر جاوید اقبال بوسال کی عدالت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادے-کاغذات جمع کرانے والوں میں سابق ایم این اے سردارممتاز خان ٹمن پاکستان مسلم لیگ ن ،ملک ہاشم خا ن پی پی پی پی ،ڈاکٹر محمد حمید اللہ متحدہ مجلس عمل،میجر (ر) محمد یقعوب سیفی تحریک لبیک پاکستان ،جہانگیر ملک تحریک تحفظ پاکستان جب کہ آزاد امیدواروں میں سابق ایم این اے محمد فیض ٹمن،ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈاور ڈاکٹرقاضی عامرپیڑھ فتحال شامل ہیں -پاکستان مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہی اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سردار منصو ر حیات ٹمن بھی شامل ہیں۔پی پی23پر18 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرا دیے ہیں ۔ ریٹرننگ آفیسر افضال ثاقب کھنڈوعہ کی عدالت میں کاغذات نامزدگی داخل کرانے والوں میں پیر نثار قاسم، محمد جہانگیر ملک، فوزیہ بہرام، نوید اختر ستی، سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، سردار خرم علی خان دلہہ، ملک اختر شہباز، کرنل مشتاق احمد، عمران عباس ایڈووکیٹ، وقار الحسن،غلام حیدر، تنویر حسین، حافظ عمار یاسر،ملک فلک شیر اعوان، ملک اسد نواز منارہ، سردار غلام عباس، سردار آفتاب اکبر خان اور ملک جبار احمد چلہ شامل ہیں۔PP-24 چکوال فور کے لیے گیارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر سید فہیم احمد شاہ کی عدالت میں جمع کرا دے -کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق ایم پی اے ملک شہر یار اعوان ،ملک خوشحال خان ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کرنل (ر) سلطان سرخرو،حکیم نثار احمد،ملک عابد حیات ،ملک محمد اقبال ڈھلی، سید فیصل شاہ ہمدانی شامل ہیں -تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے عبدالغفور،متحدہ مجلس عمل کی جانب سے ڈاکٹر محمد حمید اللہ،برادری اتحاد کی جانب سے ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ،ملک اسد محمود کوٹگلہ نے کاغذات نامزدگی جمع کراے جبکہ سردار امجد الیاس سوموار کو کاغذات جمع کرایں گے-پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے حافظ عمار یاسر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی جانب سے ملک مظہر بھٹی نے بھی کاغذات داخل کرادیے۔