مٹہ،پی ٹی آئی کو پی کے 9میں شدید دھچکا،نظریاتی کارکن ساتھ چھوڑ گئے

مٹہ،پی ٹی آئی کو پی کے 9میں شدید دھچکا،نظریاتی کارکن ساتھ چھوڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (رحیم خان ) پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ پی کے 9 میں شدید ترین جھٹکا مٹہ حلقہ پی کے 9پر ڈارمائی تبدیلی پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی قائدین اور کارکنان نے عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت میں کاغذات نامزدگی واپس لے لی ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان ثمر خان اور احراراحکیم کے میڈیا سے بات چیت ہارجیت ا لیکشن کا ایک حصہ ہے لیکن نظریاتی کارکنان کے حمایت پر مرتے دم تک ان کساتھ بھر پور تعاون اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور نامزد امیدوار محمد ایوب خان اور قاسیم خان کے بات چیت تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حلقہ پی کے 9پر زبردست بریک تھرو ہوکر ڈرامائی تبدیلی دیکھنے کو ملی اور گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے دو نامزد امیدوارں نے تمام نظریاتی قائدین اور کارکنان کے مشورے پر ثمر خان اور احرارحکیم نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیکر عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت کا اعلان کیا اور ائندہ الیکشن کو ایک ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور دیرینہ رہنماء ثمر خان نے کہا کہ انصاف میں انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں جو ظلم وزیادتی انصاف کے حکومت میں انصاف کے بانی اور نظریاتی کارکنان کیساتھ ہوا ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیاں کیساتھ اب مذید نظریاتی کارکنان اور قائدین کے چلانا ممکن نہیں اسلئے نظریاتی کارکنان اور قائدین نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ائندہ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کیساتھ ملکر الیکشن لڑینگے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہے وہ پاکستان تحریک انصاف میں رہینگے کیونکہ یہ لوگ نئے ہے اور ہم پاکستان تحریک انصاف کے اصل وارث ہیں اس موقع پر احرارالحکیم محمد نعیم خان عرف تور خان اور دیگر نظریاتی کارکنان اور قائدین بھی موجود تھے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور نامزد امیدوار حلقہ پی کے 9 محمد ایوب خان نے کہا کہ الیکشن میں ہارجیت ایک عمل ہوتا ہے لیکن جو اعتماد عوامی نیشنل پارٹی میں پاکستان تحریک انصاف کے ان قائدین اور نظریاتی کارکنان نے کی جس نے سابق صوبائی وزراء کو پارٹیوں میں شامل کرکے اپنے ٹکٹس ان لوگوں کو دی وہ اس اعتماد پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مرتے دم تک ان لوگوں کی شانہ بشانہ ہوکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے حکومت میں ان قیمتی اثاثے کو دیوار سے لگائیں جن لوگوں نے ان وزارء کو اپنے کندھوں پر بیھٹاکر ایوانوں تک پہنچادی ہے وہ لوگ عوام کیساتھ کیا وفا اور عوام کی کیا خدمت کرینگے اس موقع پر مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان نے بھی بات چیت کی جبکہ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالجلا خان ایڈوکیٹ سعید خا ن ایڈوکیٹ رحمت علی خان ایدوکیٹ شاہ ولی خان حسین علی خان عبدالولی خان اور دیگر بھی موجود تھے