ن لیگ کے امیدوار عالمگیر شاہ کاکاخیل کی نوازشریف سے ملاقات

ن لیگ کے امیدوار عالمگیر شاہ کاکاخیل کی نوازشریف سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ ) این اے 24 چارسدہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں عالمگیر شاہ کاکا خیل کا اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور مریم نوازشریف سے ملاقات ۔ میاں نو از شریف اور مریم نوا ز نے چارسدہ میں انتخابی جلسہ کی دعوت قبول کر لی ۔ ۔تفصیلات کے مطابق این اے 24چارسدہ سے مسلم لیگ (ن) کے امید وار میاں عالمگیر شاہ نے اسلام آباد میں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نوازسے ملاقات کی اور ان کو چارسدہ کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ ملاقات میں این اے 24کے امید وار میاں عالمگیر شاہ نے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کو چارسدہ میں انتخابی جلسے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی ۔ اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ آئندہ انتخابات عوام کی حاکمیت کے لیئے ریفرنڈم ثابت ہونگے۔ ووٹ کو عزت دلانا عوام کا دیرینہ مطالبہ بن چکا ھے۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرکے عوام کے 70 سالہ محرمیوں کا آزالہ کریگی ۔