ایم ایم اے کا مقابلہ کرپٹ جاگیر داروں اور سرمایہ کاروں سے ہے :سراج الحق
تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ )مجلس عمل کی بحالی سے سیکولر قوتیں خوفزدہ ہے ،دینی اتحاد سے مذہبی ووٹ کی تقسیم روک پائی گی ،2018کے عام انتخابات سے قوم کامستقبل وابستہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دیرلوئیرمیں پا رٹی کے ضلعی سیکرٹر یٹ میں جماعت اسلامی بلا مبٹ کے زیر اہتمام ختم القرآن کی تقریب اور بعدازاں گرینڈ افطا ر پارٹی سے خطاب میں کیا ،افطار پار ٹی سے ضلعی امیر وصدر ومتحدہ مجلس عمل مولانا اسدا للہ خان ،سابق صو با ئی وزیرخزانہ مظفرسیدایڈوکیٹ ،سابق ایم پی اے حاجی سعید گل ،سابق ایم پی اے اعزازالملک افکاری ،پارٹی کے ضلعی جنرل سیکر ٹری سید مشر ف شاہ جان اور مولانا عبیدا للہ خلیل نے بھی خطاب کیا۔اپنے خطاب میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے قوم کی اُ میدوں کا محور ہے جس کا مقابلہ کرپٹ ،جا گیر دار اور سرمایہ داروں سے ہے ،ہمارا اولین مقصد ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا قیام ہے اور ریاست مدینہ جیسے خلا فت چاہتے ہے اسی و جہ سے متحدہ مجلس عمل بحال اور فعال ہو چکی ہے ،2018کے عام انتخابات میں ایم ایم اے صوبے میں واضح اکثریت حاصل کرئیگی ،سود سے پاک نظام کا قیام ہمارا مشن ہے ،انہوں نے کیا کہ قوم کی اُ میدیں عام انتخابات سے وابستہ ہے ،شفاف انتخابات حوالے سے الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہ موجودہ نظام برائیوں کا اصل جڑ ہے ،ہمارا مقابلہ ملک پر 70سالوں سے مسلط جاگیردار ،سرمایہ دار اور کرپٹ قوتوں سے ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلح لڑا ئی او ر جدو جہدکاوقت گزر چکا،تبد یلی کا اصل مرکز ووٹ کی قوت ہے ،25جو لا ئی کو قوم گھروں سے نکل کر حقیقی تبدیلی کے لئے ایم ایم اے کا سا تھ دے ۔
