ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے،خادم حسین

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے،خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں6روپے تک اضافہ اورڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ملکی معیشت کیلئے نقصان کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور ڈالر کی قیمت122روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے ملکی معیشت دباؤ کا شکار ہے نیز ڈالر کی قیمت بڑھنے سے حکومتی قرضوں میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ڈالر کی بے لگام پرواز کو لگام دے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے خام مال کی قیمت میں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث درآمدات میں کمی واقع ہوگی۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔۔خادم حسین نے کہا کہ روپیہ کی قدر میں کمی اور تونائی بحران کے باعث صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے اور پاکستان عالمی مارکیٹ سے تیزی سے باہر ہورہا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک پر بیرونی قرضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے

مزید :

صفحہ آخر -