ڈسٹرکٹ مہمند ،خاندانی منصوبہ 163 زنانہ سٹاف کی تنخوائیں جاری
ڈسٹرکٹ مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی 163 زنانہ سٹاف کا دس مہینوں کی بند تنخواہیں ریلیز کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مہمند کے 163 ایل ایچ ویز کی تنخواہیں گزشتہ دس مہینوں سے بند پڑے تھے۔ جس کیلئے انہوں نے کئی بار احتجاجی مظاہرے کئے اور پولیو مہم سے بائیکاٹ کی دھمکی دی گئی تھی۔ تا ہم ڈپٹی کمشنر مہمند واصف سعید نے اس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے تھے کہ ایک ماہ میں بند تنخواہوں کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔ اب وہ بند تنخواہیں ریلیز کر دی گئی ہیں۔ اور ساتھ ہی نوکریاں بھی مستقل کر دی گئی ہے۔ جس پر زنانہ سٹاف نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر محمد واصف سعید کے شکر گزار ہے اور وہ اپنی ڈیوٹیاں آچھے طریقے سے سرانجام دے گی۔
