پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل قبول نہیں،مہرین
لاہور( سٹی رپورٹر) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہاہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے ، یہ اضافہ قابل قبول نہیں ہے ، ماہ رمضان میں عوام ریلیف دینے کے بجائے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردی گیا ، انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی روز لہر عوام کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔ ، کسی سطح پر مہنگائی کو روکنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے ۔، عید الفطرکے قریب پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام نے مسترد کردیا ہے۔
،عید الفطر کے قریب عوام کو خوشی دینے کے بجائے ان کی پریشانی میں اضافہ کردیاگیا۔
