ڈسٹرکٹ مہمند ،این اے 42 کیلئے 29 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل

ڈسٹرکٹ مہمند ،این اے 42 کیلئے 29 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمندایجنسی(پاکسان)این اے 42 مہمند ایجنسی پر مجموعی طور 29امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرادیئے۔ دو لاکھ پچپن ہزار ووٹروں کیلئے 187 پولنگ اسٹیشن قائم ۔ اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی کے آخری روز تک مختلف سیاسی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کرادیئے اور امیدواروں نے افطار پارٹی سے الیکشن مہم کا آغاز کردیاہیں۔ اہم سیاسی جماعتوں میں پی ٹی آئی، جے یوآئی (ف)، جماعت اسلامی ، اے این پی،پی پی پی سمیت آزاد امیدواروں سابق ایم این اے ملک بلال رحمان ، سابق سینٹر عبدالرحمن فقیر سمیت 21 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں۔ حلقہ این اے 42 پر کل ووٹروں کی تعداد255552ہیں۔جس کیلئے مجموعی طور پر 187پولنگ اسٹیشن قائم کرائے گئے ہیں ۔ اس مرتبہ تمام تحصیلوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کرائے گئے ہیں جس میں 44 حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔