ٹکٹ حاصل نہ کرنے والوں کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں،زمرد یاسمین
لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ حاصل نہ کرنے والوں کے احتجاج کاکوئی جواز نہیں ، پارٹی کا فیصلہ اہم ہے ، ہم سب مسلم لیگ(ن) کے کارکنان ہیں، پارٹی کے صدر میاں شہبازشریف نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ہم سب کو تسلیم کرناچاہیے، انہوں نے کہاکہ جن خواتین کے نام ترجیحی فہرست میں شامل نہیں ان کا احتجاج کرنا درست نہیں ہے ، وہ احتجاج کا فیصلہ واپس لیں ، پارٹی ہی ہماری پہچان ہے اس پارٹی کے خلاف کسی قسم کا ردعمل ظاہر کرنا درست نہیں ، ہم کسی عہدے کے لئے مسلم لیگ (ن)سے وابستہ نہیں ،یہ ہماری ماں جماعت ہے اس جماعت سے ہم بہت محبت کرتے ہیں ،ہمیں عزم کرناچاہیے کہ پارٹی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور میاں شہبازشریف ہمیں جو بھی ہدایت کریں گے ہم اس پر عمل کریں گے۔
