سابقہ حکومت نے صوبے کو 300ارب روپے کا مقروض بنا دیا:پرویز خان
نوشہرہ ( بیورورپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور این اے 25سے پیپلز پارٹی کے نامز د امیدوار خان پرویز خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویزخٹک اور ان کے وزراء نے خیبر پختونخواہ کا بیڑ ا غرق کردیا ہے تبدیلی پی ٹی آئی والے نہیں بلکہ ہم لاکر اس ضلعے اور خاص کر حلقہ این اے 25کے نوجوانوں کو باعزت روز گار فراہم کریں گے پرویز خٹک اور عمران خان نے صوبے کے خزانے کو بڑی بیدردی سے لوٹتے ہوئے صوبے کو تین سو ارب روپے کا مقروض بنا دیا ہے اورخود بی آر ٹی پشاور ، بلین ٹری ، مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیس اور معدنیات میں اربوں روپے کا کرپشن کیا اور بہت جلد احتساب کے شکنجے میں آکر جیل میں ہوں گے کیونکہ ان کے خلاف سابق ایم پی اے ضیا ء اللہ آفریدی نے کرپشن کی تمام ریکارڈصوبائی اسمبلی کو فراہم کر دیا ہے دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے پرویز خٹک خود اپنے گریبان میں جھانکے انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی فطرت ڈانگے تک محدود ہے ان خیالات کا اظہار خان پرویز خان نے نوشہرہ میں مختلف شمولیتی اجتماعات اور میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں اب ظلم کا سورج ڈوب کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے فنا جائے گا کیونکہ پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان اور پرویزخٹک نے 2013 کے انتخابات میں نوجوانوں کو تبدیلی اور روزگار کی فراہمی کے نام پر ورغلاکر ان سے ووٹ لیکر اقتدار تک پہنچنے کے بعد نام نہاد تبدیلی کے دعویدار سرکار نے اپنے ہی ورغلائے ہوئے نوجوانوں کو بھول گئے اور خود اقتدار کے مزے لوٹتے رہے اور عوام سے سٹیجوں پر ڈانس کرواتے رہے جو کہ اس عیور قوم کے ساتھ مذاق ہے تبدیلی عمران خان اور پرویز خٹک نہیں بلکہ تبدیلی تو بھٹو کی دور حکومت میں آئی تھی اور انشااللہ اب بلاول اور زرداری کی ہی حکومت میں اسی تبدیلی کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے کیونکہ اب اس قوم کے نوجوانوں کو اندازہ ہو گیا ہے کہ اس ملک و قوم کے اصل غمخوار پی پی پی کے جیالے اور بھٹو کے سپاہی بینظیر کے بھائی ہیں ۔
