پبی میں عید الفطر کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل

پبی میں عید الفطر کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان)عید الفطر کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل ۔پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ ۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل کمانڈوزتعینات ۔ناکہ بندی چیک پوائنٹ الرٹ ۔عبادت گاہوں ، بازاروں اور عوامی خریداری مراکز میں پولیس اہلکاران،لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت اضافی پولیس نفری تعینات ۔کھلونا بندوقوں ،چائنا پٹاخوں ،ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید شہزاد ندیم بخاری نے تمام سرکل کے پولیس افسران پر مشتمل ایک اعلی سطح اجلاس میں عیدالفطر میں عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی جامع فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی۔ضلعی داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کمانڈوز تعینات ۔عبادت گاہوں ، خریداری مراکز میں لیڈیز پولیس ،انٹیل جنس وپولیس کی اضافی نفری تعینات۔ پولیس اہلکاروں کی عبادت گاہوں ، بازاروں ، مارکیٹوں ،پارکوں اور اسی طرح دوسری تفریحی مقامات پر خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ۔چوراہوں،بازاروں ،جی ٹی روڈاور جملہ رش والی مقامات پر ٹریفک وارڈن پولیس کی اضافی نفری و سپیشل رائیڈرزسکواڈبھی تعینات کر دی گئی ہیں۔ضلع بھر ون ویلنگ اور ڈبل سواری ممنوع ہوگی ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکلز کے SDPOs ،تھانہ جات کے SHOs ، انچارج چوکیات عید الفطر کے موقع پر اپنے علاقہ اختیارمیں موجود پولیس جوانوں کیساتھ عوام کی حفاظت کی خاطر گشت پر رہیں گے۔کسی بھی ناخوشگوار وقوعہ سے نمٹنے کیلئے RRF,QRFاور ریسکیوٹیمیں ہر تھانے کی سطح پر تیار رہیں گیاس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ عید میں عوام الناس کو بہترین سہولیات و سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی زمہ داریوں میں شامل ہے ۔ پولیس کی اصل عبادت ہی عوام الناس کی حفاظت کرنا ہے۔جس کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ۔انشاء اللہ عوام الناس بلا کسی خوف عیدکی خوشیا منا یءں گے عوام کی نام پیغام میں سٹرکٹ پولیس آفیسرسید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں عوام ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کریں