پاکستان ریلویز کا اپنے ٹریفک یارڈ سٹافکو آپریشنل الاؤنس دینے کا اعلان
لاہور (کرائم رپورٹر) پاکستان ریلویز نے اپنے ٹریفک یارڈ سٹاف کو آپریشنل الاؤنس دینے کا اعلان کیاہے اور فنانس ڈویژن کی منظوری کے بعد اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے۔ یکم جولائی سے چیف یارڈ ماسٹر کو 1500روپے ، یارڈ ماسٹر کو 1350 روپے ، اسسٹنٹ یارڈ ماسٹر کو 1200روپے ، کیبن مین کو 1050روپے ، واشنگ ماسٹر اور پورٹر کو 900روپے ، پائیلٹ ماسٹراور پوائنٹس مین کو 700 روپے اور گیٹ مین کو 600روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔ ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف نے آپریشنل الاؤنس کی منظوری پر چیئرمین پاکستان ریلویز محمدجاویدانور، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمدآفتاب اکبر ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمیدرازی اور دیگر حکام کا شکریہ اداکیاہے۔
الاؤنس
