بٹ خیلہ ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بٹ خیلہ ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)الہ ڈھنڈ ڈھیری میں غیر اعلانیہ بجلی لوڈیشڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ اگر ظا لمانہ لوڈشیڈ نگ ختم نہ کیا گیا تو عوام چکدرہ گریڈ اسٹشن اور واپڈا آفس پر حملہ کردینگے مظا ہرین کی دھمکی تفصیلات کے مطا بو الہ ڈھنڈ ڈھیر ڈھیری کے سینکڑوں عوام نے بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظا ہرہ کیا مشتعل مظا ہرین نے واپڈ اور ملا کنڈ انتظا میہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرے سے قومی وطن پارٹی ملا کنڈ کے ڈوثرنل وائس چےئر مین محمد ابرار خان یوسفز ئی ،الہ ڈھنڈ قو می جرگے کے جنرل سیکرٹری وزیر محمدخان ،یونس خان ،ندیم خان کاچوخیل اور ایران شالداہ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واپڈا الہ ڈھنڈ ڈھیری کے ساتھ ظا لمانہ سلوک بند کریں رمضان کے اس مقدس مہینے میں بھی الہ ڈھنڈ ڈھیری میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے بھی تجاویز کر گئی کہ ہر ایک گھنٹے بعد دو گھنٹے لوڈشیڈ نگ کی جارہی ہیں جبکہ کم وولٹیج کے باعث گھر یلو صارفین کے الیکٹرنک ایشاء جل کر ناکار ہو رہے ہیں انہوں نے مذید کہا ک کہ ظا لمانہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھر وں اور مساجد میں پانی ناپید ہو گیا ہے جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر ناپڑ رہاہے مشتعل مظا ہرین نے دھمکی دی کہ الہ ڈھنڈ ڈھیری میں کم وولٹیج اور ظالمانہ لوڈیشڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو علاقے کے سینکڑوں عوام سٹرکوں پر نکل کر گریڈ اسٹشن اور واپڈا آفس پر حملہ کردینگے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام ذمہ داری محکمہ وپڈا اور ملا کنڈ انتظا میہ پر عائد ہو گی