شبقدر ،رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

شبقدر ،رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصو صی )رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ،نشئی افراد کھلے عام روزہ خوری بھی کرتے ہیں منشیات کے کھلے عام فروخت کے باعث علاقے میں دیگر جرائم بڑ رہے ہیں اس ماہ مقدس میں چوری اور رہزنی کے متعدد وارداتیں ہوئی گڑنگی روڈ پر رہزنی اور چوری کے تین واقعات پیش آئے ایک واقعہ میں رہزنوں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کو تباہ وبرباد کر دیا۔ آئس ، ہیروئن،چرس کھلے عام ٹافیوں کی طرح فروخت ہو رہی ہیں شبقدر بازار علاقہ حلیم زئی سول ہسپتال ایریا زوڑ کندے ارہٹ کندے اور دیگر علاقوں میں منشیات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا شبقدر پولیس برائے نام کاروائیاں کر کے سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتے ہیں پولیس علاقہ کے نام نہاد مشران اور برائے نام سماجی تنظیموں نے مسلسل خاموشی اختیار کی ہیں منشیات کے کھلے فروخت نے کئی ماؤں کی گو د یں اُجھاڑ دیں پولیس عملی کاروائی کریں اور منشیات فروشوں کے خلاف قانون کیمطابق سخت مقدمات درج کرائیں اور سفارش کرنے والے افراد کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے وکلاء منشیات فروشوں اور نشئی افراد کی وکا لت سے بائیکات کا اعلان کریں ،نشئیوں کے والدین اور علا قہ عوام کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار اور گرد ونواح میں عرصہ دراز سے منشیات کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے دولت کے لالچ میں علاقے کے چند مفاد پرست ٹولہ نے نوجوان نسل کی زندگی ختم کردی اور ہر روز تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ی سے تنگ آکر نشہ شروع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ان نوجوانوں کا مستقبل بھی تباہ ہو گیا ہے نشئی نوجوانوں کے والدین اور علاقہ عوام نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ عرصہ دراز سے منشیات فروخت ہو رہی ہیں اور اب تک اس لعنتی نشے نے صرف گاؤں حلیم زئی میں 75افراد کو موت کے منہ دھکیل دیا ہے اور اب بھی درجنوں افراد زندہ لاشیں ہیں انہوں نے کہا کہ اگر شبقدر پولیس ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی نبھاتے اور علاقہ مشران سماجی تنظیمیں ،منتخب بلدیاتی نمائندے ،علمائے کرام کو خوف خدا ہوتا توآج ہمارے بچوں کا یہ حال نہ ہوتا ،جب بھی کوئی منشیات کیخلاف آواز اُٹھا تا ہیں یا منشیات فروشی کے خلاف اخباری بیانات شائع ہو تے ہیں تو صرف چند دن رسمی اور دکھاوے کی کاروائیاں ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے منشیات کے تدارک میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے تمام بلدیاتی نمائندوں نے اپنا اصل کام چھوڑ دیا ہیں اور اپنے ذاتی کاموں اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں ا نہوں نے کہا کہ منشیات فروش کئی سالوں سے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہے کئی بار پولیس افسران کے سامنے اور عدالتوں میں بھی قران پاک پر قسم اور سرکاری سٹامپ پیپر پر توبہ تائب ہو چکے ہیں لیکن یہ سب دھوکہ مکر وفریب اور بار بار قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہیں علاقہ عوام نے ڈی آئی جی مردان ،ڈی پی او چارسدہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ شبقدر میں منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کریں اور شبقدر پولیس سے سب اچھا کی رپورٹ نہیں منشیات کی تدارک کا عملی رپورٹ مانگے اور تھانہ شبقدر میں منشیات فروشوں کی سفارش کے لیے آنے والے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے

Back to Conversion Tool