پارا چنار ،گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی ،اپر کرم صارفین بجلی سے محروم
پاراچنار( نمائندہ پاکستان)پاراچنار گریڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث اپر کرم کے صارفین بجلی کے سہولت سے محروم ہو گئے ہیں بجلی کے اچانکہ خرابی کے سبب عوام اور ٹیلرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹیسکو حکام کا کہنا ہے کہ پاراچنار گریڈ آسٹیشن میں انڈر گروانڈ کیبل کے خرابی کے سبب اپر کرم ایجنسی کے تمام علاقوں کے بجلی بند ہو گئی ہے اور کیبل کے مرمت کیلئے کوہاٹ سے ٹیم نے کام شروع کردیا ہے دوسرے طرف بجلی کے بند ہونے سے گھر یلو کام اور ہسپتالوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔
