حاجی قیصر امین بٹ کا لیگی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر

حاجی قیصر امین بٹ کا لیگی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی قیصر امین بٹ نے این اے 123اور پی پی 145کے لیگی رہنماؤں کے اعزاز میں گرینڈافطار ڈنر کا اہتمام کیا ،افطار ڈنر میں سابق ممبر قومی اسمبلی حاجی ملک ریاض ، ڈپنی میئر اعجاز حفیظ، ڈپٹی میئر مشتاق مغل ، ڈپٹی میئر چوہدری بلال ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے میاں غلام حسین شاہد ، سید حسنین رضا کاظمی، صدر پی پی 145شیخ محمد جمیل، چیئرمین چوہدری عمران الیاس، چیئرمین ملک لطیف کھوکھر، وائس چیئرمین حاجی احسان خان، شہریار بخاری، مہدقیصر بٹ ، مامون قیصر بٹ،چیئرمین شیخ کاشف، حاجی عثمان خان، محمد رضوان بٹ، حاجی منیر، حاجی الیاس عثمان، زاہد عرف ملنگی گجر، ملک قاسم اور چوہدری واحد سمیت ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ ن وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں ، ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف گامزن کردیا ہے اور آئندہ الیکشن میں انہیں خدمات کی بدولت پاکستانی عوام ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ ن کو بھر پور کامیابی سے ہمکنار کریگی ۔ این اے 123اور پی پی 145کیلئے 80فیصد چیئرمینز ، وائس چیئرمینز ، کونسلرز اور لیگی کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ ن لیگ کے قائدین مقامی ایم این اے اور ایم پی کے امیدوار کو ٹکٹ دے تاکہ عوامی ترقی کا عمل تیزی سے اپنی منازل طے کرے اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔ سابق ممبر قومی اسمبلی حاجی ملک محمد ریاض کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان میں جو ترقیاتی کام کئے ہیں ان سے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوا

مزید :

صفحہ آخر -