پی پی 166کے ووٹرز نے آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا
لاہور( سٹی رپورٹر) حلقہ پی پی 166 سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا مطالبہ سامنے آ گیا ۔کارکنوں نے کہا ہے کہ ہم آزاد امیدوار فیصل شامی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اہلیان حلقہ پی پی 166 نے بتایا کہ سابقہ اراکین اسمبلی نے حلقہ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک روا رکھا اور اب ن لیگ کی قیادت کو چاہیے کہ وہ حلقہ پی پی 166 سے آزاد امیدوار فیصل مجیب شامی کی حمایت کرے
