تنظیم الفجر منشیات کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے،اکمل اویسی
لاہور(سٹی رپورٹر)تنظیم الفجر پاکستان کے مرکزی دفتر میں صدر تنظیم الفجر پاکستان اکمل اویسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سال بھی تنظیم الفجر پاکستان (رجسٹرڈ) عرصہ 30 سال سے مختلف شعبوں میں سماجی خدمات سرانجام دے رہی ہے جو کہ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ، منسٹری آف یوتھ افیئر حکومت پاکستان میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے۔ اس کی ملک بھر میں 26 برانچیں موثر انداز میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ تنظیم الفجر زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق عوام میں آگاہی پروگرامز کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔ منشیات کے خلاف نوجوانوں میں آگاہی پروگرامز پبلک مقامات، سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینارز، ورکشاپس، تقریری مقابلے ، کھیلوں کے مقابلے اور واک کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔
