مظفرآباد،آئینی ترمیم کے بعد کشمیر کونسل کے جاری چیک کیش نہ ہوسکے
مظفرآباد(بیورورپورٹ)آئینی ترامیم کے بعد جموں وکشمیر کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے چیک پابندی کی وجہ سے کیش نہیں ہو سکے۔جس پر جموں وکشمیر کونسل کے ارباب اختیار اپنا کمیشن ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر آگ بگولہ ہو گئے۔شدید دباؤ کا شکار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق اسی صورتحال میں جموں وکشمیر کونسل کے جائنٹ سیکرٹری کی جانب سے ایک مکتوب چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو ارسال کیا گیا ہے جس میں چیک بونس ہونے کے عمل کو جرم کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔اس حوالے سے چیک بونس حوالے سے مکتوب میں 489-Fکا بھی ذکر کیا گیا ہے ایسے مکتوب کی صورت میں یہ آزاد حکومت کیلئے ایک واضح دھمکی کے مترادف ہے۔جموں وکشمیر کونسل کے فنڈز ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر ایک جائنٹ سیکرٹری اس حد تک آگیا ہے کہ ایف آئی آر تک کی بات ہو رہی ہے چیکوں کی ادائیگی وزیراعظم کے خلاف ایف آئی آر ہو گی۔
