مریم نوازنے مشکل وقت میں پارٹی کوسہارا دیا،چوہدری خرم
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ 6چوہدری خرم صدیق نے کہا ہے کہ مریم نوازنے حقیقی معنوں میں ایک بیٹی ہونے کا ثبوت دیا ہے اورمشکل وقت میں جب پارٹی کے بعض لیڈر پیچھے ہٹ گئے وہ اپنے باپ کے ساتھ کھڑی ہوگئی اورجس طرح انہوں نے مسلم لیگ ن کے ورکرز ،کارکنوں اورووٹرزکومتحرک کیا وہ سب کے سامنے ہے،اب صورتحال یہ ہے کہ جس کے پاس مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ہوگا وہی کامیاب ہوگا مسلم لیگ ن کا ٹکٹ اس وقت کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے اورمسلم لیگ ن کی مقبولیت میں قائد نوازشریف کی طرح انکی بیٹی اورہماری لیڈرمریم نوازکا بھی بھرپورکردارہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی وارڈکے دورے کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری خرم صدیق نے کہا کہ جب میاں نوازشریف کو نااہل کیا گیا تو مشکل وقت میں سب لیڈروں کو چاہیے تھا کہ ان کا ساتھ دیتے مگر کچھ مفادپرست پارٹی چھوڑگئے اور کچھ گھروں میں بیٹھ گئے ایسے میں مریم نوازنے جوانمردی دکھائی اور ن لیگ کو لیڈ کیا اور اپنے والد اورپارٹی قائد کے بیانیے کو اتنا پھیلایا کہ آج مسلم لیگ ن اورنوازشریف کی مقبولیت پہلے سے کئی گناہ بڑھ چکی ہے اورآئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پتھر پر لکیر ثابت ہوگی۔
