ڈاکٹر معراج الہدیٰ کا ادریس بختیار سے اظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی ادریس بختیار ،ابرار بختیار اور یونس بختیار کی والدہ کی وفات پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔درین اثناء مرکزی نائب امیر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے مرحومہ کی نماز جنارہ میں شرکت جبکہ صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا ،ناظم عمومی مولانا محمد دین منصوری نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی میں شرکت اور صاحبزادگان سے اظہار تعزیت کیا۔
Back to
