حلقہ این اے 154‘ 23امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا

حلقہ این اے 154‘ 23امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان کے حلقہ این اے 156 سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے متعدد امیدوار میدان میں اترے ہوئے ہیں کل 23امیدوار اس حلقہ سے حلف آراء ہیں جن میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر خالد خاکوانی اور رانا عبدالجبار نے کاغذات نامزد(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
گی جمع کروائے ہیں جبکہ پارٹی کی جانب سے مخدوم شاہ محمود قریشی کو کنفرم کردیا گیا ہے جبکہ (ن) لیگ سے رانا شاہد محمود،ارشد محمود بوٹا،عامر سعید انصاری،پیپلزپارٹی سے سابق ایم پی اے بابو نفیس انصاری نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں جبہ دیگر چھوٹی جماعتوں سے نقیب اللہ،ندیم ممتاز قریشی،شہزاد ممتاز،چوہدری محمد عبداللہ خان،محمد صفدر اقبال،خالد یوسف،محمد اصغر،سید تنویر الحسن گیلانی،تسنیم کوثر،طاہر الیاس،محمد الطاف،خان عمران حسین ارشد،چوہدری محمد دین،سلطان محمود ملک،ارشد اقبال ملک اور صباء فیصل شامل ہیں تاہم تحریک انصاف کی جانب سے مخدوم شاہ محمود قریشی کے علاوہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے کسی کو ٹکٹ کنفرم نہیں کیا جاسکا این اے 156 میں انصاری برادری اور ملک برادری اکثریت میں ہے جبکہ تھہیم اور سیال برادری بھی کافی تعداد میں ہے جبکہ کسی امیدوار کی جیت کیلئے انصاری اور ملک برادری اہم کردار کی حامل ہے اس حلقہ کی مختلف یونین کونسلز میں انصاریوں کی تعداد تقریباً 2 لاکھ کے لگ بھگ ہے الیکشن 2013ء میں بھی مخدوم شاہ محمود قریشی اور ایم پی اے کے امیدوار حاجی جاوید اختر انصاری کی جیت میں انصاری برادری نے اہم کردار ادا کیا تھا اور حالیہ الیکشن میں بھی اس برادری کے الیکشن میں کلیدی کردار سے انکار ممکن نہیں ہے جبکہ اس حلقہ سے (ن) لیگ کے امیدوار عامر سعید انصاری اور پیپلزپارٹی کے امیدوار بابو نفیس احمد انصاری بھی میدان میں ہیں،بابو نفیس انصاری کافی اثرورسوخ رکھتے ہیں ان کے والد بھی رکن اسمبلی رہ چکے ہیں ظاہری بات ہے کہ انصاری ووٹ تین امیدواروں میں تقسیم ہوگا۔
این اے