لوٹوں اور لٹیروں کی سیاست کے خاتمہ کا وقت آگیا‘ شیر علی گورچانی

لوٹوں اور لٹیروں کی سیاست کے خاتمہ کا وقت آگیا‘ شیر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نمائندہ خصوصی)سابق ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ لوٹوں اور لٹیروں کی سیاست کے خاتمہ کاوقت آگیاہے ‘ حلقہ کے غیورعوام باربارپارٹیاں بدلنے والے قوم کے غداروں کو ووٹ دینے کی بجائے ان کامحاسبہ کریں ،میرے خلاف ضلع (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کے تمام جاگیرداروڈیرے اتحادکررہے ہیں ۔ان وڈیروں نے اگرعوام کی خدمت کی ہوتی توآج انہیں اتحادوں کی ضرورت نہ پڑتی۔میرااتحادعوام سے ہے اور مجھے کسی کی بیساکھی کی ضرورت نہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزچیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمداکرم قریشی کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نواب سردارپرویزاقبال خان گورچانی،سردارشیردل خان گورچانی،سردارعامرخان گورچانی،سردار رؤف خان گورچانی،سردارشیرازخان گورچانی، سردارشیرافگن خان گورچانی، سردارشیرکوہ خان گورچانی، سردارشیرزمان خان گورچانی، میرگہرام خان گورچانی، ملک عقیل احمدارائیں، ملک مریدحسین بکھر، سردارنذرحسین خان رند، سردارمحمدشریف خان لُنڈ، سردارالیاس خان پتافی،ملک حق نوازبرا،رحیم بخش خان بازگیر، میاں محمداحمدبودلہ، مرزامحمدایوب خان ناصرایڈووکیٹ، منصورخان مستوئی، محسن رضا خان احمدانی،ملک شہزادغازی، نویدشہزادخان پٹھان، ملک غلام مصطفےٰ ڈڈا،ملک سجادحسین ،مرزافرحان، فاروق احمدگوپانگ،آفتاب سکندر،نفیس الرحمان شیروانی سمیت دیگر شخصیات بھی اس موقع پرموجودتھیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ضلع راجن پورمیں تاریخی کام کرائے جس کی بدولت آج حلقہ کی عوام ہمیں خوش آمدید کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مخالف سرداروں کے گٹھ جوڑ سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں‘ ہم عوام کی طاقت سے ان کے گٹھ جوڑ کا جواب دیں گے ۔قبل ازیں تقریب میں پہنچنے سے قبل ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے جگہ جگہ فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔