پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر ٹرانسپورٹ کرائے بڑھ گئے
ملتان ( سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر ٹرانسپورٹروں نے کرائے بڑھا دئیے ۔ بتایا گیاہے کہ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ٹرانسپورٹروں نے کرائے میں خاطر خوا ہ اضافہ کر دیا ہے ۔ رکشہ والو ں نے بھی کرائے بڑھا دئیے ہیں ۔ گزشتہ روز رکشہ ڈرائیوروں اور سواریوں کے درمیان کرائے بڑھنے پر تلخ کلامی کے واقعات پیش آئے ۔ رکشہ والوں کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی قصور نہیں ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں حکومت نے اضافہ کیا ہے ‘ وہی اس صورتحال کی ذمہ دار ہے۔
