عید الفطر پر عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ

عید الفطر پر عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے عیدالفطر پر عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا ۔ سالڈ ویسٹ(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

منیجمنٹ کمپنی ‘میونسپل کارپوریشن اور کمیٹیوں کے افسران کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر پر صفائی کے انتظامات کئے جائیں ۔ خصوصاًمساجد اور عید گاہوں کے باہر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔ سٹریٹ لائٹس کے بھی انتظامات کو یقینی بنایاجائے ۔ سالڈ ویسٹ کمپنی کے سپروائزر ز کو خصو صی ذمہ داریاں سونپی جائیں ۔