ڈاہرانوالہ: ایک قومی دو صوبائی حلقوں پر 57امیدوار آمنے سامنے
ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)حلقہ این اے 168چشتیاں ،ڈاہرانوالہ کے ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں کے لیے تین خواتین سمیت 57امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔جن میں معروف سیاست دان بھی شامل ہیں اور ان میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ایم این اے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
کی سیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کروانے والوں میں مسلم لیگ (ن)سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق باجوہ ،مسلم لیگ(ضیاء) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق،سابق تحصیل ناظم ہارون آباد حاجی محمد یٰسین،سابق سینیٹر چوہدری ظفر اقبال،سابق ایم این اے چوہدری طاہر بشیر چیمہ،طاہر بشیر چیمہ کی صاحبزادی فاطمہ طاہر چیمہ،سابق ایم پی اے چوہدری محمد عبداللہ وینس،سکندر فیاض بھنڈیرہ،ملک مظفر خاں اعوان،مولنا خلیل الرحمن،طارق عزیز،محمد رفیق،امان اللہ،محمد خالد،ظہیر خالد،کاشف ثناء،رانا محمد اظہراور عبدالمجید جتالہ شامل ہیں جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 241چشتیاں کے لیے ریٹرنگ آفیسر و سول جج سید اعجاز حسین شاہ کی عدالت میں،سکندرفیاض بھنڈیرہ،چوہدری کاشف محمود،ملک مظفر خاں اعوان،احسان الحق ،محمد امین خاں،غلام ربانی،محمد انتظار،اسرار احمد عبدالمجید،رانا فارق انوار،محمد اصغر،امان اللہ ستار،محمد بلال خان ،نور الحسن تنویر،سیف الرحمن،عمران فیصل،محمد اکرم خان،اسد علی خان،محمد ارشاد،محمد اطہر،حلقہ پی پی 242ڈاہرانوالہ کے لیے ریٹرنگ آفیسر و سول جج چشتیاں علیم ضیاء کی عدالت میں،زاہد اکرم،عبدالمجید،کاشف ثناء،عبداللہ وینس،میاں عبدالواحد،ہدایت اللہ باجوہ،محمد رفیع،عظیم عقیل،مہران ایوب،محترمہ اقراء اکرم،محترمہ خدیجہ خانم وینس،ابو بکر،شاہد پرویزشاہین،فلک شیر،ناصر محمود،اور محمد عثمان غنی نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔
