ملتان پولیس کا عیدالفطر کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا پلان جاری
ملتان (وقائع نگار) ضلعی پولیس کی جانب سے ملتان میں یوم عیدالفطر کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔سٹی پولیس افیسر کی ہدایت پر تمام مسالک کی مساجد ،عبادت گاہوں اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ترتیب دیے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
گئے پلان کے مطابق یوم عیدالفطر پر نمازعیدالفطر کے 944 اجتماعات منعقد ہوں گے جن کو کیٹیگری وائز تقسیم کیا گیا ہے۔جن میں 166اے کیٹیگری،بی کیٹیگری 617اور سی کیٹیگری کی161شامل ہیں۔نمازِ عید الفطر کیلئے 944 مساجد،عبادت گاہوں اور امام بارگاہوں پر تعینات ڈیوٹی میں 4ایس پی،12ڈی ایس پی، 497 اپرسب آرڈینیٹ 1539کانسٹیبلان شامل ہوں گے۔اس دوران مشکوک و شر پسند افراد پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں ہیلپ لائن 15پر کال یا فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں اور اضافی ناکہ بندی پوائنٹ بھی بنائے گئے ہیں۔ نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے دوران داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی ہو گی۔ غیر ضروری سامان اور لاوارث اشیاء پر نظر رکھیں۔ اس حوالے سے سی پی او ملتان نے تمام ایس پی، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ مساجد پر تعینات ڈیوٹی کو سختی سے چیک کریں۔ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ یوم عیدالفطر کی ادائیگی کے دوران موثر گشت جاری رکھیں۔
