الیکشن میں حصہ لینے کیلئے آصفہ بھٹو نے فیصلہ تبدیل کرلیا

الیکشن میں حصہ لینے کیلئے آصفہ بھٹو نے فیصلہ تبدیل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (صباح نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے الیکشن 2018 میں حصہ لینے سے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

متعلق فیصلہ تبدیل کرلیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق آصفہ بھٹو عام انتخابات کے بجائے قومی اسمبلی کیلئے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی ،وہ کس حلقے سے انتخاب لڑیں گی ؟اس حوالے سے معاملات طے ہونا باقی ہیں۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو ممکنہ طور پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹوکی جیتنے والی نشستوں میں سے ایک خالی ہونیوالی سیٹ سے انتخاب لڑایا جاسکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو لیاری اور لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں، وہ لاڑکانہ کی آبائی سیٹ رکھنا چاہتے ہیں جبکہ آصفہ بھٹو لیاری کو اپنا حلقہ بنانا چاہتی ہیں، اسلئے لیاری سے ضمنی الیکشن لڑیں گی ۔ ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو لیاری کاحلقہ دینے کی وجہ سے انہیں عام انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔