نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے دن رات کوشاں ہیں، طاہر القادری

نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے دن رات کوشاں ہیں، طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین سے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک، قوم، معاشرے، تحریک اور مذہب کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں، ان کی تعلیم و تربیت کو اولیت دی جائے، جوانی میں رجوع الی اللہ بڑی سعادت اور انبیائے کرام کی سنت ہے، تحریک منہاج القرآن 4دہائیوں سے نوجوانوں بشمول خواتین طلبہ وطالبات کی تعلیم و تربیت اور اخلاق سنوارنے پر گامزن ہے، الحمداللہ آج ہزاروں نوجوانوں،خواتین،بچوں اور بچیوں کو اعتکاف بیٹھے دیکھ کر بہت خوش ہوں، یہ بات لائق تحسین ہے کہ نوجوان آج کے نفسا نفسی کے دور میں اللہ کے روبرو گریہ و زاری کرتے ہیں اور عشق مصطفیﷺ کی شمع کو اپنے سینوں میں منور کیے ہوئے ہیں، امسال منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں 60 فیصد سے زائد نوجوان معتکفین ہیں اورہزاروں خواتین اور سینکڑوں بچے بھی اعتکاف بیٹھے ہیں، اعتکاف اور درود و سلام کی صداؤں اور نماز پنجگانہ کی ادائیگی کے ماحول میں پروان چڑھنے والے یہ بچے ان شاء اللہ اسلام کے سچے داعی، ایک محب وطن شہری اورماڈل پروفیشنل بنیں گے اور ملک و ملت کا سرمایہ افتخار ہوں گے، انہوں نے کہا کہ الحمداللہ تحریک منہاج القرآن دستیاب وسائل اور توانائی کو نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے عظیم مقصد کو پورا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اس کے مثبت ثمرات بھی ظاہر ہو رہے ہیں، منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل نوجوان سائنس،طب،ٹیکنالوجی،انجیئنرنگ اور زندگی کے مختلف شعبہ جات میں ایک بہترین پروفیشنل اور محب وطن پاکستانی کے طور پر پاکستان کے اندر اور پاکستان کے باہر ایک ماڈل کردار ادا کر رہے ہیں،ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ویسے تو توبہ ہر شخص پر ہر حال میں ہر وقت واجب ہے لیکن فضیلت کے اعتبار سے جوانی کی توبہ افضل ترین ہے، بڑھاپے میں آرزؤں، تمناؤں اور چاہتوں کا زمانہ بیت چکا ہوتا ہے۔