گناہگاروں ،نیکو کاروں میں جنگ جاری ،ایک ٹویٹ رخ بدل دیتی ہے، پرویز رشید
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہاہے کہ ایک ٹویٹ رخ بدل دیتی ہے ،سیمینار میں ڈی جی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
آئی ایس پی آر کو بھی شرکت کی دعوت دی جاتی اور عدلیہ سے بھی کسی کو مدعو کیا جانا چاہیے تھا ۔گناہ گاروں اور نیکو کاروں کے درمیان جنگ جاری رہے گی۔ منگل کو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی شرکت کی دعوت دی جاتی اور عدلیہ سے بھی کسی کو مدعو کیا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ ایک ٹویٹ رخ بدل دیتی ہے، ایک ملاقات پریس ریلیز بدل دیتی ہے، ایک فون کال سفر روک دیتی ہے اور فیصلوں کو تبدیل کر دیتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حالیہ صورت حال کے حوالے سے انہوں نے سوال اٹھایا کہ جتنا ہم بھگت رہے ہیں اس سے زیادہ اور کتنا بھگتنا ہے؟پرویز رشید نے کہا کہ گناہ گاروں اور نیکو کاروں کے درمیاں جنگ جاری رہے گی اور کیا کبھی کسی شخص سے پوچھا جائے گا کہ واپسی کی کون سی شرائط ہیں؟مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ دوسری جانب عدالت میں پیشیاں بھگتنے والے سابق وزیراعظم کبھی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔انہوں نے کہاکہ جمہور نے وطن ضرور حاصل کیا لیکن رہنے والوں کو آزادی میسر نہیں، ہم آئین کی روح پر ایک دن بھی عمل نہ کرسکے، اقتدار اور اختیار کا منبع اس عمارت کے پاس نہیں جس پر کلمہ لکھا ہوا ہے، جو باہر بیٹھا ہے ملک واپس آنے کیلئے ضمانت مانگ رہا ہے، پاکستان کو جمہوری ریاست بنانے کی جدوجہد کرنا ہوگی۔
