ریلویز ٹریفک یارڈ سٹاف کو آپریشنل الاؤنس دینے کانوٹیفکیشن جاری
لاہور ( این این آئی) پاکستان ریلویز نے اپنے ٹریفک یارڈ سٹاف کو آپریشنل الاؤنس دینے کا اعلان کیاہے اور فنانس ڈویژن کی (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
منظوری کے بعد اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ یکم جولائی سے چیف یارڈ ماسٹر کو 1500 ، یارڈ ماسٹر کو 1350 ، اسسٹنٹ یارڈ ماسٹر کو 1200 ، کیبن مین کو 1050 ، واشنگ ماسٹر اور پورٹر کو 900 ، پائیلٹ ماسٹراور پوائنٹس مین کو 700 اور گیٹ مین کو 600روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔
ریلویز/ آپریشنل الاؤنس
