عید الفطر پر مسافروں کو لوٹنے کیلئے ٹرانسپورٹروں نے کمر کس لی
ملتان ( سٹاف رپورٹر) عید الفطر پر مسافروں کو لوٹنے کے لئے ٹرانسپورٹروں نے کمر کس لی ۔ دگنا کرائے وصول کرنے کا’’ تہیہ‘‘ کرلیا۔بتایا گیاہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی عید الفطر پر ٹرانسپورٹروں نے مجبور مسافروں کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ان سے دگنا اور اس سے بھی زائد رقم وصول(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )
کرنے کا پروگرام ہے ۔ عید الفطر سے ایک سے دو روز قبل دوسرے شہروں سے مسافر عید اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کے لئے گھروں کو آتے ہیں مگر ٹرانسپورٹرز اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ رش کے پیش نظر مسافروں سے منہ مانگے کرائے لئے جاتے ہیں ۔ دریں اثنا حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے او رڈپٹی کمشنر ز نے سیکرٹری آرٹی اور دیگر افسروں پر مشتمل کمیٹیاں بنا کر کریک ڈاؤن کے احکامات دئیے ہیں مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کریک ڈاؤن ’’نمائشی ‘‘ ہونے کا امکان ہے ۔
کمر کس لی
