فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن ‘ جنوبی پنجاب میں 29پوائنٹس سربمہر
ملتان ( سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں چیکنگ کر تے ہو ئے غیر معیاری رنگوں، کیمیکلز، سٹارچ کے استعمال ،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات ،گندے(بقیہ نمبر64صفحہ12پر )
اور بدبودار ماحول کی وجہ سے ملتان ریواڑی سویٹس، مزمل، حمزہ، البیک، بابا سویٹس، فریدی،مسکان اورقصص سویٹس اینڈ بیکرز کو سربمہر کر دیا۔ دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کر تے ہو ئے مضر صحت اجزاء کے استعمال، ناقص سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پرشاندار ریواڑی سویٹس،نیو احمد ریواڑی سویٹس اور نیو فریش ویل بیکرز اینڈ سویٹس جبکہ حق نواز ہوٹل اور کمبوہ ہوٹل کو زائدالمیعاد اشیاء کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور ٹوٹے فریزرز کے استعمال پر سیل کر دیا۔ ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چیکنگ کے دوران ملتان ریواڑی سویٹس، الخیر، اقبال حیدر، دلپسند، تہیم، ندیم جانی،حجازی، مبین،تاج محل،من پسنداور وقاص سویٹس اینڈ بیکرز کومٹھائی کی تیاری میں کیمیکل‘ سٹارچ، کھلے رنگوں کے استعمال اورصفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان میں مزید کارروائیاں کرتے ہوئے زنگ آلود مشنری ،آلودہ پانی، غیر معیاری بوتلوں کے استعمال پر حافظ سوڈا واٹر، ممنوعہ اشیاء کی فروخت پرکاشف سموک کارنرجبکہ ناقص سٹوریج اور زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پرایم اے ٹریڈرز کو سر بمہر کر دیا۔علاوہ ازیں ملتان کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 279,000 کے جرمانے عائد کیے۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپور میں متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر47,000کے جرمانے عائد کیے۔ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بر آمد شدہ850کلو ناقص مٹھائی،165کلوگلے سڑے پھل و سبزیاں، 150کلو چینی،ناقص گھی، غیر معیاری مشروبات اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔مزید برآں کارروائیوں کے دوران فوڈ پوائنٹس، بیکرز، ہوٹلز، پروڈکشن یو نٹس،ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔
