موٹر سائیکلوں کے تصادم اور ٹرالر، کار کی ٹکر سے 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

موٹر سائیکلوں کے تصادم اور ٹرالر، کار کی ٹکر سے 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ خانیوال‘ کبیروالات‘ بٹہ کوٹ‘ لڈن (وقائع نگار‘ نمائندگان) دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرما گئیں‘ دو خواتین جاڈ بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ٹرالر کی موٹرسائیکل اور کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں چار افراد چل بسے اور تین زخمی ہوگئے۔ اس سلسلہ میں ملتان سے وقائع نگار کے مطابق نواحی علاقے پل بلیل کے قریب کار کی موٹرسائیکل سواروں کو زوردار ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرے زخمی کو ریسکیو 1122نے طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ مظفرآباد کے(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
علاقے پل لبلیل کے قریب واحد اور شہزاد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ملتان شہر کی جانب واپس آرہے تھے‘ اسی اثناء میں پیچھے سے آنے والی ایک تیزرفتار کار نے زوردار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں واحد نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی شہزاد کو ریسکیو 1122نے طبی امداد دیگکر فارغ کردیا۔ خانیوال ‘ کبیر والا‘ بٹہ کوٹ سے بیورو نیوز‘نامہ نگار اور نمائندہ پاکستان کے مطابق خانیوال ملتان روڈ نزد موٹروے آفس تیز رفتاری کے باعث 2 موٹرسائیکل میں تصادم۔ 2 افراد جاں بحق ۔5 افراد زخمی۔تفصیل کے مطابق خانیوال ملتان روڈ نزد موٹر وے آفس دو موٹر سائیکلوں میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک تصادم جس کے نتیجے میں ناہید بی بی زوجہ رمضان ، زارا بی بی دختر رمضان،رمضان ولد عبدالعزیز ،عروج دختر اسلم ، اسلم ولد رفیق زخمی سکنہ جیمس آباد، حجاب بی بی دختر رمضان سکنہ مظفرگڑھ شدید زخمی ہوئے اورحمنہ بی بی دختر رمضان ، حاجراں بی بی زوجہ رفیق جاں بحق ہو گئے ۔تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔ لڈن سے نامہ نگار،نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹرالر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل دوسرے مو ٹر سائیکل سے جا ٹکرایا 3نوجوان جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے تفصیل کے مطا بق لڈن کے نوا حی علا قہ لال دیہہ پل کے قریب موضع موہل کے رہائشی محمد طیب،محسن بھٹی ،ذیشان کملا نہ،فیاض اور اس کے ساتھی با با حاجی شیر سے وآپس گھر آرہے تھے کہ لال دیہہ پل کے نزدیک تیز رفتار ٹرالر نے مو ٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ دوسرے مو ٹرسائیکل سے جا ٹکرائے جس کے نیتجہ میں محسن ،فیاض اور اسکے ایک ساتھی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسرے شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو وہا ڑی ہسپتال منتقل کر دیا۔