چیف سیکرٹری صاحب آپ اسٹیٹ چلارہے ہیں،کسی کونہیں چھوڑنا،چیف جسٹس کے سرکاری گھروں میں رہنے والے غیرمجازافرادکےخلاف کیس میں ریماکس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آ ف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار کا سرکاری گھروں میں رہنے والے غیرمجازافرادکےخلاف کیس میں چیف سیکریٹری سے بھی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری صاحب آپ اسٹیٹ چلارہے ہیں،کسی کونہیں چھوڑنا۔ عدالت نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کاریکارڈ مانگتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری گھروں میں رہنے والے غیرمجازافرادکےخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس آ ف پاکستان میاں محمد ثاقب نثارنے سپریم کورٹ میں کی۔چیف سیکریٹری پنجاب نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر موقف اپنایا کہ 62افرادنے سول عدالتوں سے حکم امتناع لے رکھے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ حکم امتناعی لےکر5سال تک بیٹھے رہتے ہیں،مستحق لائن میں لگارہتاہے اور کچھ نے توسرکاری گھر کرائے پردے رکھے ہیں،عدالت کا چیف سیکریٹری سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری صاحب آپ اسٹیٹ چلارہے ہیں،کسی کونہیں چھوڑنا۔چیف جسٹس کا اظہار برہمی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سول ججزکوخیال نہیں آرہا،مذاق بنایاہوا ہے،عدالت نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کاریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔
