اگر پرویز مشرف کو رعشہ کی بیماری ہے تو الیکشن میں مکا کیسے دکھائیں گے، چیف جسٹس کے سابق صدر کی واپسی سے متعلق کیس میں ریمارکس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے پاس واپسی کیلئے کل دو بجے تک کاوقت ہے آجائیں ورنہ درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کردیں گے ،سابق صدر کو رعشہ کی بیماری ہے تو الیکشن میں مکا کیسے دکھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ سابق صدر کے پاس کل دو بجے تک کاوقت ہے آجائیں ،ورنہ درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کردیں گے ،وکیل پرویز مشرف نے کہ سابق صدر بیمار ہیں،علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی سہولت برقرار رکھیں ،اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ شرائط کی بجائے پہلے پاکستان آجائیں ،وکیل پرویز مشرف نے کہا کہ ان کو رعشہ کی بیماری ہو چکی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر انہیں رعشہ ہے تو الیکشن میں مکا کیسے دکھائیں گے ،بیمار ہیں تو ایمبولینس میں آجائیں پہلے آئیں پھر دیکھیں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اتنی سہولت دی کہ آجائیں گرفتار نہیں کیا جائے گا،وکیل مشرف نے کہاکہ علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی بررقراررکھیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے واپس آئیں پھربورڈ بنا کر دیکھیں گے،سیاستدانوں کی طرح کہناشروع کردیا کہ آنا چاہتا ہوں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کمانڈوہوتا توبہادری دکھاتا آجاتا،کمانڈو ہو کرخوف کھا رہا ہے ملک پر قبضہ کیا لیکن خوف نہیں کھایا،چیف جسٹس نے کہا کہ ملک واپس آئیں ورنہ کاغذات نامزدگی کی جانچ نہیں ہونے دیں گے ۔
