سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ
سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

  

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ لر لیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوزکے مطابق عام انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے پر لودھراں سے ن لیگ کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ لر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے وعدہ کیا تھا کہ جنرل الیکشن کی ٹکٹ دی جائے گی جبکہ اب ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی ہے۔پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے عام انتخابات میں ن لیگ سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وہ جہانگیر ترین سے بھی رابطے میں اور ممکن ہے وہ پاکستان تحریک انصاف میں ہی شمولیت کا اعلان کر دیں۔

یاد رہے کہ   پیر اقبال شاہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے  ان کے بیٹے علی ترین کو  ضمنی انتخابات میں شکست دے چکے ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لودھراں