فلم سٹار نور کا بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ عمرہ ، لیکن وہاں عمران خان کی اہلیہ کی موجودگی میں سابق شوہر عون چوہدری کیساتھ کیا کچھ کرتی رہیں؟ ہنگامہ برپا ہوگیا

فلم سٹار نور کا بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ عمرہ ، لیکن وہاں عمران خان کی اہلیہ کی ...
فلم سٹار نور کا بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ عمرہ ، لیکن وہاں عمران خان کی اہلیہ کی موجودگی میں سابق شوہر عون چوہدری کیساتھ کیا کچھ کرتی رہیں؟ ہنگامہ برپا ہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ویب ڈیسک)فلم سٹارنورکا اپنی بیٹی فاطمہ اورسابقہ شوہرعون چوہدری کے ساتھ عمرہ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات کے بعد الیکٹرک کارمیں گھومنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ نور اپنی صاحبزادی فاطمہ کے ہمراہ ان دنوں عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب میں ہیں ، جہاں ان کی ملاقات اپنی مرشد بشریٰ بی بی، عمران خان اورسابقہ شوہرعون چوہدری سے ہوئی۔ اس دوران جہاں انھوں عمرہ ادا کیا، وہیں روضہ رسول پرحاضری بھی دی۔ لیکن ان کی عون چوہدری سے پانچویں شادی کی افواہیں پہلے گردش میں تھیں ، مگراب سوشل میڈیا پرمنظرعام پرآنے والی ویڈیو، جس میں نوربخاری ، عمران خان اوربشریٰ بی بی کے ساتھ الیکٹرک کار میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں، نے کچھ نئے سوالات کوکھڑا کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بہت سے لوگوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ ولی حامد علی خان سے طلاق لینے کے بعد نور ابھی عدت میں تھیں اوراس دوران نہ وہ نکاح کرسکتی ہیں اورنہ ہی گھرسے باہرنکل سکتی ہیں، ایسے میں عمرہ کرنا اورپھر سابق شوہرسے ملنا کیسے ممکن ہوا ؟ یہی نہیں کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ فلم اسٹارنورنے شوبز کی دنیا کوخیرباد کہہ کراپنی تمام ترتوجہ مذہب کی جانب مرکوز کرلی تھی اوروہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو شرعی معاملات کے بارے آگاہ بھی کرتی دکھائی دیتی تھیں لیکن طلاق کے بعد عدت پوری نہ کرنے کے عمل نے ہمیں خاصا مایوس کیا۔ہم سمجھتے ہیں کہ جوشخص خود عمل نہیں کرسکتا وہ دوسروں کو کیسے ہدایات دے سکتا ہے ؟ اس حوالے سے شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ نوربخاری کا عمرہ کے دوران سابق شوہرسے ملاقات ہونا اتفاقیہ نہیں بلکہ طے شدہ تھا۔ اگریہ ملاقات اتفاقیہ ہوتی تووہ کبھی عمران خان اوران کی اہلیہ کے ساتھ بیٹھی دکھائی نہ دیتیں۔

فلم سٹار نور نے کہا ہے کہ پانچویں شادی جب ہوگی تو سب کو پتہ چلے گا۔ میں نے جب بھی شادی کی اس کو چھپایا نہیں۔ سابقہ خاوند عون چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ گزشتہ روز عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے یہاں ہوں۔ میری ملاقات اپنی مرشد بشری بی بی سے ہوئی۔ میڈیا پر آنیوالی سب خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میری نئی شادی کی جتنی خبریں لگ چکی ہیں اس کے بعد تو میرے لیے اب کوئی نیا رشتہ بھی نہیں آئے گا۔

مزید : تفریح /علاقائی /پنجاب /لاہور