اسحاق ڈار کو ایسے بندے کی تلاش تھی جس کے اکاؤنٹ میں رقم آنے سے کسی کوشک نہ پڑے: نیب پراسیکیوٹر

اسحاق ڈار کو ایسے بندے کی تلاش تھی جس کے اکاؤنٹ میں رقم آنے سے کسی کوشک نہ پڑے: ...
اسحاق ڈار کو ایسے بندے کی تلاش تھی جس کے اکاؤنٹ میں رقم آنے سے کسی کوشک نہ پڑے: نیب پراسیکیوٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم کو ایسے بندے کی تلاش تھی جس کے اکاؤنٹ میں رقم آنے سے کسی کوشک نہ پڑے،فراڈ بڑی مہارت سے کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کر رکھے ہیں پھر بھی ایک بینک اکاؤنٹ کھولا گیا،یہ اکاؤنٹ نہ کھلتا تواسحاق ڈار سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے تھے۔عمران شفیق کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو اس عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے لیکن پھر بھی انہوں نے سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،ملزم کو ایسے بندے کی تلاش تھی جس کے اکاؤنٹ میں رقم آنے سے کسی کوشک نہ پڑے،ملزم کو یہ رقم پاکستان لانے کے لئے کسی کوالیفائیڈ بندے کی ضرورت تھی اس لئے فراڈ بڑی مہارت سے کیا گیا ہے ۔دوران سماعت استغاثہ کے گواہ جنرل منیجر نادرا ہیڈکوارٹر غزالی زاہدنے بھی بیان ریکارڈکرایا۔عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 20جون تک ملتوی کر دی ۔