پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا، یہ میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ صحیح وقت جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا، یہ میچ کتنے بجے ...
پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا، یہ میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ صحیح وقت جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈن برگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس نے سیریز کے پہلے میچ میں جیت حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بے پناہ کامیابی ملنے پر دپیکا نے معاوضہ بڑھایا تو فلمیں ملنا ہی بند ہو گئیں، پدماوت میں 13 کروڑ لینے والی اداکارہ اب ایک فلم کا کتنے کروڑ روپے معاوضہ طلب کر رہی ہیں؟ جان کر آپ گنتی ہی بھول جائیں گے 
کپتان سرفراز احمد دوسرے میچ میں بھی کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ مخالف ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔دوسرے ٹی 20 میچ کیلئے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں جبکہ سکاٹ لینڈ کی بھی پہلا میچ کھیلنے والی 11 رکنی ٹیم کو ہی دوسرے میچ میں میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان نے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی جس میں کپتان سرفراز احمد کی 49 گیندوں پر 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز شامل تھی جس پر انہیں میچ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ایڈن برگ کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے میدان میں اتریں گی جس کے باعث پاکستانی افسردہ ہیں کیونکہ رمضان المبارک کے آخری دنوں میں بے حد مصروفیات کے باعث زیادہ تر پاکستانی میچ دیکھنے سے محروم رہیں گے۔
مختلف شہروں میں افطار کا وقت 7 بجے سے ساڑھے سات بجے کے درمیان ہے اور افطار کے بعد مغرب کی نماز پڑھتے ہی لوگ مختلف کام نمٹانے اور خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں جس کے باعث 8 بجے شروع ہونے والا میچ بہت کم لوگ براہ راست دیکھ سکیں گے۔

مزید :

کھیل -