پنجاب سے قومی اسمبلی کا وہ حلقہ جہاں سے 5 بھائی میدان میں آگئے، کون کس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا؟ حیران کن خبرآگئی 

پنجاب سے قومی اسمبلی کا وہ حلقہ جہاں سے 5 بھائی میدان میں آگئے، کون کس کے ٹکٹ ...
پنجاب سے قومی اسمبلی کا وہ حلقہ جہاں سے 5 بھائی میدان میں آگئے، کون کس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا؟ حیران کن خبرآگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات  (ویب ڈیسک) گجرات کے حلقہ این اے 71 سرائے عالمگیر سے 5 بھائی آمنے سامنے آ گئے۔

روزنامہ دنیا  کے مطابق چودھری عابد رضا کوٹلہ،چودھری شبیر رضا کوٹلہ اور چودھری آصف رضا کوٹلہ نے ن لیگ جبکہ چودھری نعیم رضا کوٹلہ اور چودھری شاہد رضا کوٹلہ نے ق لیگ کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد صارفین نے اپنا رد عمل دیا کہ یہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک ہی حلقہ سے پانچ بھائی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔