نوابشاہ میں آصف زرداری کے نامزدگی فارم کوچیلنج کردیا گیا
نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے نامزدگی فارم کو ریٹرننگ آفس میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ آصف زرداری نے سانگھڑکی 1500ایکڑزرعی زمین کاٹیکس ادانہیں کیا،لہٰذا پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔