دوستی سے انکار ، نوجوان کا اپنی کزن پر تشدد ، زیادتی کی کوشش

دوستی سے انکار ، نوجوان کا اپنی کزن پر تشدد ، زیادتی کی کوشش
دوستی سے انکار ، نوجوان کا اپنی کزن پر تشدد ، زیادتی کی کوشش

  

وہاڑی (ویب ڈیسک)دوستی سے انکار،اوباش نوجوان اپنی ہی کزن دوبچوں کی ماں کی جان کادشمن بن گیا،گھربلاکرخاوندکے سامنے اس کی عزت لوٹنے کی کوشش کی۔مزاحمت پرمارمارکرچہرہ بگاڑدیا۔ 255۔ای بی کی مسماۃ ثناء بی بی ایک نجی ہسپتال میں نرس ہے  جہاں اس کاکزن محمدحسین بطورڈسپنسر کام کرتاہے۔متاثرہ خاتون نے تھانہ گگومنڈی پولیس کودرخواست دے دی ہے تاحال کاروائی نہیں ہوسکی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں255۔ای بی کی رہائشی مسماۃ ثناء بی بی زوجہ محمدعمرنے بتایاکہ میں ایک نجی ہسپتال میں نرس ہوں اسی ہسپتال میں میراکزن محمدحسین بطورڈسپنسرکام کرتاہے۔6سال قبل میری محمدعمرسے شادی ہوئی جس کے بطن سے میرے دوبیٹے ہیں۔میراکزن شروع دن سے ہی مجھ سے دوستی کرناچاہتاتھااور گزشتہ دوتین ماہ سے اس نے فون پر مجھے تنگ کرنامعمول بنالیاتھا۔میری شکایت پرمحمدحسین کے والدبشیراحمدنے مجھے کہاکہ شام کوتم میرے گھرآجانامیں تمہارے سامنے محمدحسین کوسمجھادوں گا۔شام کومیں اپنے خاوندمحمدعمرکے ہمراہ ان کے گھرگئی تومیرے کزن محمدحسین نے دروازہ کھول کرمجھے اندرگھسیٹ کراندرسے کنڈی لگالی۔

گھرمیں اس وقت میراکزن اوراس کابھائی ثانی تھے۔میراکزن زبردستی مجھے ایک کمرے میں لے گیاجہاں وہ زبردستی مجھ سے زیادتی کی کوشش کرتارہا۔مزاحمت پرمیرے کزن نے مجھے شدیدتشددکانشانہ بناجس سے میرے ہونٹ پھٹ گئے اورچہرہ نیلگوں ہوگیا۔اس دوان میراشوہرباہرشورواویلاکرتارہا۔آخرکاراہل محلہ کی مداخلت کرکے دروازہ کھلوایااوراوباش کزن محمدحسین سے میری جان بخشی کروائی۔متاثرہ خاتون نے پولیس کودرخواست دے دی ہے تاحال کوئی کاروائی نہیں ہوسکی ہے۔مسماۃ ثناء بی بی نے ڈی پی اووہاڑی سیف اللہ خان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /وہاڑی