آنر کمپنی کا ’آنر 10‘ موبائل پاکستانی مارکیٹ میں متعارف،مصنوعی ذہانت سمیت دیگر خصوصیات اور قیمت کیا ہے؟ تفصیلات منظرعام پر

آنر کمپنی کا ’آنر 10‘ موبائل پاکستانی مارکیٹ میں متعارف،مصنوعی ذہانت سمیت ...
آنر کمپنی کا ’آنر 10‘ موبائل پاکستانی مارکیٹ میں متعارف،مصنوعی ذہانت سمیت دیگر خصوصیات اور قیمت کیا ہے؟ تفصیلات منظرعام پر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(پروموشنل ریلیز) معروف سمارٹ فون ساز کمپنی ’آنر‘ نے اپنا نیا ماڈل ’آنر 10‘ (Honor 10)پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے جو مصنوعی ذہانت (AI)کی صلاحیت سے بھی مالا مال ہے۔ انووِٹ ٹیکنالوجیز کے ذریعے متعارف کروائے گئے ’آنر 10‘میں پہلی بار سی ایم ایف ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے جوجھلملاتے رنگوں کی 15تہوں پر مشتمل ایک تھری ڈی شیشہ ہے جس نے اس ماڈل کو انتہائی اس قدر جاذبِ نظر اور دیدہ زیب بنا دیا ہے۔اس کا 24میگاپکسل طاقت کا حامل ڈوئیل بیک کیمرا مصنوعی ذہانت کے ذریعے خودکار طریقے سے خوبصورت تصاویر بنانے، 22کیٹیگریز میں 500سے زائد مناظر کی بیک وقت پہچان کرنے اور چہرے و دیگرآس پاس کی اشیاءکے خاکے پر خودکار طریقے سے فوکس کرنے کی صلاحیتوں سے مالامال ہے۔ویڈیو دیکھئے 

اس فون کا  16میگاپکسل فرنٹ کیمرا بہترین سیلفی کیمرا ہے جو نوجوانوں میں سیلفی کے بڑھتے رجحان کو نئی جہت سے روشناس کرائے گا۔آنر 10کا این پی یو پروسیسر انتہائی طاقتور ہے جو اس فون کو مارکیٹ کا تیزتر فون بناتا ہے۔ یہ ماڈل صارف کے چہرے کو پہنچاننے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے اور چہرے کے 100سے زائد حصوں پر فوکس کرتے ہوئے اس کی شناخت کرتا ہے۔آنر 10میں فنگر پرنٹ سنسر،4جی بی RAM، 128جی بی ROM اور 19:9بیزل لیس ڈسپلے کی حامل 5.48انچ فل ویو سکرین نصب کی گئی ہے اور اس کی سکرین ٹو باڈی نسبت 86فیصدہے جس کے باعث اس کے ہاتھ سے پھسل کر گرنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید پڑھیں: یہ فون کس لوکل ڈسٹری بیوٹر کے ذریعے متعارف کروایا گیا اور کیمرے کا رزلٹ کیا ہے؟ یہاں کلک کریں۔

ہم باقی فون خرید کر لائیں تو ان پر الگ سے پروٹیکٹو کیس لگوانے پڑتے ہیں تاہم آنر 10کے ساتھ پروٹیکٹو کیس مفت میں ملتا ہے جو اس کے ڈبے میں ہی موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ ’سپرچارج‘ چارجر ملتا ہے جو انتہائی تیزی کے ساتھ موبائل فون ری چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ فون 55ہزار 999روپے کی قیمت میں آن لائن دستیاب ہے (ابھی بکنگ کرانے کیلئے یہاں کلک کریں) اور ملک بھر میں کسی بھی سمارٹ فون ریٹیلر سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی